Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 1 May 2018

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں: رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری کو پی ٹی آئی کے جلسے پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، کل کیا واقعہ پیش آ گیا؟ جانیے

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہاہے رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری نے جوکچھ کہا، غلط کہا، اس کی مذمت کرتا ہوں۔نجی نیوز کے مطابق ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ وہ مائیں، بہنیں جو سیاسی عمل میں حصہ لینے کے لیے باہرنکلتی ہیں، ان

کے متعلق ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے، خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے ان کاتعلق ہو۔ انہوں نے کہا کہ شبلی فرازبھی قومی میڈیا پر بیٹھ کر بکواس جیسے الفاظ استعمال نہ کریں۔عمران خان کے11 نکات میں سے 10صوبائی سطح کے ہیں، وہ گورننس اورخارجہ پالیسی کی بات کرتے، جس سے ان کی بصیرت کا پتا چلتا۔پی ٹی آئی کے شبلی فرازنے کہا کہ طلال چوہدری اورراناثناءاللہ نے ہماری ماﺅں ،بہنوں کے خلاف بکواس اورگھٹیازبان استعمال کی۔ ہم اپنے 11نکات پرمن وعن عملدرآمدکریں گے۔پیپلزپارٹی کے مولابخش چانڈیونے کہاکہ 18ویں ترمیم پوری قوم نے کی، پی ٹی آئی کے پاس اس میں ترمیم کی طاقت نہیں ہوگی،کیایہ فرشتے ہیں؟۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں عابد شیر علی اور رانا ثناءاللہ کی جانب سے پارٹی کی خواتین کے لیے استعمال کی گئی زبان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سالوں میں ان لوگوں نے خواتین کی توہین کی ہے جو ہماری ثقافت اور مذہب کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اتوار کے روز لاہور میں مینار پاکستان پر بڑی تعداد میں خواتین کی جانب سے شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

عمران کان نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور ان کے دیگر ساتھی شریف برادران کی خواتین کے بارے میں ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔یاد رہے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے مینار پاکستان میں تحریک انصاف کے میگا پاور شو پر رد عمل دیتے ہوئے اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا۔ن لیگ کے رہنما نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین گھریلو نہیں تھیں، ناچ گانا بتارہا تھا کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔پی ٹی آئی جلسے پر رانا ثناءاللہ کا رد عمل نہایت افسوس ناک رہا، نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کل اسٹیج پر فصلی بٹیرے اور لوٹے براجمان تھے، جلسے میں دہاڑی دار طبقے کو اکھٹا کیا گیا تھا۔سابق ن لیگی رہنما ندیم افضل چن کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک لوٹے کے دانت نظر آرہے تھے، روشنی پڑی تو پتا چلا کہ ندیم افضل چن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں لوٹوں کا پیچھا کریں گے، پنجاب کے سب سے بڑے لوٹے کا مقابلہ نواز شریف یا یا مریم نواز کریں گی۔رانا ثناءاللہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا جلسے میں سیاست دانوں کی فیملیاں بھی شریک تھیں، ن لیگ کی لیڈر شپ گندی زبان استعمال کر رہی ہے، رانا ثنا جیسے لوگوں کی باتوں کا اثر نہیں ہوتا۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے بھی لیگی رہنما کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ایسے بیانات سے بے حد افسوس ہوا، عمران خان کی اہلیہ کے لیے طلال چوہدری کے الفاظ بھی افسوس ناک ہیں، ہمیں کسی کی ذات سے متعلق ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2I1pGue
via IFTTT

No comments:
Write komentar