راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کی توثیق کر دی جبکہ 3 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں،
تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد 36 شہریوں اور 24 فوجی، فرنٹئیر کانسٹیبلری اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔ ان دہشت گردوں نےمجموعی طور پر 60 افراد کو قتل اور 142 افراد کو زخمی بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن عمران خان مہمند کو بھی قتل کیا تھا جبکہ یہ مالاکنڈ یونیورسٹی پر حملے میں بھی ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں برہان الدین، محمد زیب، سلیم، عزت خان، محمد عمران، یوسف خان، نادر خان، عارف اللہ، بخت محمد، شہیر خان اور گل فراز شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد برہان الدین، شہیر خان اور گل خان نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جبکہ 3خطرناک دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا کی توثیق کی گئی ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان
یہ خبر پڑھں< : بڑی سالسی بریکنگ نولز: گلوگار جواد احمد نے الکشن لڑنے کا فصلہ کر لای، کس ساےسی جماعت کے پلٹر فارم سے مدران مںر اتریں گے ؟ جانےک
میں کہا گیا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جنہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا ۔انہوں نے بتا یا کہ سزا پانے والے دہشت گرد سیکیورٹی تنصیبات پر حملوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل ،تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے ،عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سزا پانے والے دہشت گردوں میں عارف اللہ ،بخت محمد ،محمد عمران ،یوسف خان ،نادر خان ،برہان الدین،محمد زیب ،سلیم اور عزت خان سمیت دیگر دہشت گرد شامل ہیں ۔ٖ(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KyGebj
via IFTTT

No comments:
Write komentar