Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 5 May 2018

عمران خان بتائیں انہیں بڑی وکٹ گرنے کا کس نے بتایا؟ نواز شریف

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں انہیں بڑی وکٹ گرنے کا کس نے بتایا؟لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان اور زرداری صاحب سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ہمارا مقابلہ آپ سے نہیں کسی اور سے ہے اور ان سے مقابلے میں اللہ ہمیں فتح دے گا۔‘‘انہوں نے کہا کہ چند روز قبل عمران خان کو لاہور کے اندرون شہر جانا تھا لیکن وہاں کارکن نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھاگ گئے۔

نواز شریف نے عمران خان کے بڑی وکٹ گرنے کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’عمران بتائیں انھیں بڑی وکٹ گرنے کا کس نے بتایا؟ کس نےبتایا کہ الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں؟ کس نے کہا تھا، اس کا جواب دینا ہوگا اور ہم ان دونوں سے جواب لیں گے۔‘‘انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہر چیز کا سوموٹو نوٹس لے رہی ہے لیکن سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کا ازخود نوٹس نہیں لیاگیا۔

The post عمران خان بتائیں انہیں بڑی وکٹ گرنے کا کس نے بتایا؟ نواز شریف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2wcl2oD
via IFTTT

No comments:
Write komentar