Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 5 May 2018

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سے ایرانی سفیرکی ملاقات

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے ایرانی سفیرمہدی ہنر دوست نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ہنردوست نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب میں توانائی، تعلیم، زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بے شمار پر کشش مواقع میسر ہیں۔

انہوں نے کہا دونوں ممالک کی دوستی لازوال، سمندر کی طرح گہری اور ہمالیہ کی طرح بلند ہے جسے ہمارے تاریخی، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے چار چاند لگا رکھے ہیں۔مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں ایک دوسرے کے ماہرین سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

The post پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سے ایرانی سفیرکی ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jvicSj
via IFTTT

No comments:
Write komentar