کراچی(ویب ڈیسک) لیاری میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما عقیل رحمانی پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نجی نیوز چینل نے حاصل کرلی، جس میں حملہ آوروں کو موٹر سائیکل پر آتے اور فائرنگ کرکے ایک ملزم کو فرار ہوتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 10 مئی کو لیاری کے علاقے
کلاکوٹ میں غریب شاہ مزار کے قریب مسلم لیگ (ن) ساؤتھ کے نائب صدر عقیل رحمانی کے دفتر پر گینگ وار ملزمان نے حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں عقیل رحمانی کو 6 گولیاں لگیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب عقیل رحمانی کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور اسد اور طلحہ زخمی ہوگئے تھے۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کو موصول عقیل رحمانی کے دفتر پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور اسد اور طلحہ کو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق ملزمان دفتر میں داخل ہوئے اور کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کردی جبکہ عقیل رحمانی کے گارڈز کی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔ زخمی ملزم طلحہ جائے واردات سے فرار نہ ہوسکا اور اسے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ملزم اسد کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں اکیلے بائیک پر بیٹھ کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ بعد میں اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے بعد خون میں لت پت عقیل رحمانی خود اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے ہیں۔ اسی دوران فائرنگ کی آواز سن کر عوام کی بھی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ گرفتار ملزمان سے کی گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش اور سیاسی عداوت کا ہے۔(ف،م)

from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2G8ZpVL
via IFTTT

No comments:
Write komentar