خضدار(ویب ڈیسک)قومی شاہراہ پرزادہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور35 زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ قومی شاہراہ پرزادہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،
حادثے میں 5 مسافر جاں بحق اور35 سے زائد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ۔ خضدارمیں قومی شاہراہ کے قریب زاوہ کے مقام پرمسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ لیویزذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں تاہم لاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے صنعتی علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہندو تاجر، بیٹے سمیت ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تاجر جے پال داس اپنے بیٹے ہریش کے ساتھ گڈانی سے حب آرہا تھا کہ اس دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دونوں قتل کر دیئے گئے۔ واقعے کے خلاف شہریوں نے کراچی-کوئٹہ شاہراہ پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک بلاک ہوگئی۔ مقتولین کی لاشیں گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردی گئیں۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KQwKbL
via IFTTT

No comments:
Write komentar