Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 12 May 2018

جعلی ڈگری کیس: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بڑا دھچکا، سپریم کورٹ سے بڑی کارروائی کی خبر آ گئی

 

کراچی (ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایئر بلیو ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے پر50 ہزار روپے اور شاہین ایئر لائن کو معلومات نہ فراہم کرنے پر ایک لاکھ جرمانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی آئی اے مبینہ نجکاری اور ڈگریوں کی تصدیق کے کیس کی سماعت کی گئی ۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں کی گئی ۔ایئربلیو کے ایم ڈی جنید خان عدالت میں پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ایئربلیومیں کتنے پائلٹس ہیں ،جس پر ایم ڈی جنید نے بتا یا کہ 101پائلٹس اور 251عملے کے افراد ہیں ۔ چیف جسٹس ڈگریوں کی تصدیق میں تاخیر پر برہم ہوئے اور کہا کہ ابھی تک ڈگریوں کی تصدیق کیوں نہیں ہوئی ۔انہوں نے ایئر بلیو کو 50ہزار روپے جرمانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیسے فاطمہ فاﺅنڈیشن میں جمع کر وا دیں۔چیف جسٹس نے معلومات نہ ملنے پر شاہیں ائیر لائن کے سربراہ کی سرزنش کی اور ایک لاکھ جرمانہ کر دیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ فاطمہ فاﺅنڈیشن میں جمع کر وا دیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عدالت عظمیٰ میں پی آئی اے کے 24 پا ئلٹس کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،پائلیٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی ائر لائن سمیت 3 نجی ائر لائنز کے سی ای اوز کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔،عدالت نے تینوں نجی ائر لائنز کے سی ای اوز کو 12 مئی کو کراچی میں ذاتی حیثیت میں طلب بھی کرلیا ہے۔

جمعرات کے روز عدالت عظمیٰ میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پاکستان میں کتنی ائر لائنز کام کر رہی ہیں؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پی آئی اے، شاہین،ائر بلیو اورسیرین ائر لائین کام کر رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ائر بلیو کے سربراہ کون ہیں؟جس پر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائر بلیو کے سی او ہیں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ ائر بلیو نے ابھی تک ڈیٹا کیوں نہیں دیا ؟ ائر بلیو کے چیف ایگزیکٹو آکر بتائیں کتنے افراد کی جعلی ڈگریاں ہیں۔ائر بلیو کے سربراہ کو بطور وزیراعظم نہیں بطور سی سی او بلا لیتے ہیں، مفادات کا ٹکراؤ اپنی جگہ ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے کے کا ک پٹ اسٹاف کا ڈیٹا آگیا ہے، پی آئی اے کے 108افراد کے ڈیٹا کی سول ایوی ایشن نے تصدیق کر لی۔ 117افراد کے ڈیٹا کی تصدیق ہونا باقی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ تصدیق کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے، پی آئی اے کے کتنے اسٹاف کی تصدیق کرنی تھی، اب تک کتنے افراد کی تصدیق ہوئی،

یہ خبر پڑھںن : نہ معافی اور نہ ہی استعفیٰ بلکہ ۔۔۔۔۔ ایاز امر نے چئرpمنa نب1 کی سابق وزیر اعظم پر بھارتی فنڈنگ کی تحققاتت کے حوالے سے اییا بات کہہ دی کہ نواز شریف بھی دنگ رہ جائںر گے

یہ خبر پڑھںر : ٹکسلا مںا ماں اور تنت بچوں کے پر اسرار قتل کا ڈراپ سنs ہو گاh ، قاتل کون نکلااور اس نے قتل کوسں کےص ؟ جان کر آپ کا رشتوں سے اعتبار اٹھ جائے گا

جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مجموعی طور پر 1978افراد کی ڈگریوں کی تصدیق ہونی ہے، 491افراد کی ڈگریوں کی تصدیق ہوچکی ہے، دوران سماعت سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے پی آئی اے کے24 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف بھی کیا گیا، چیف جسٹس نے پوچھا کہ کتنے افراد کی ڈگریاں جعلی ہیں، ڈپی اٹارنی جنر نے بتایا کہ متعدد ا سٹاف کی ڈگریاں جعلی ہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ حامد خان صاحب یہ دیکھیں کتنے وکیل جعلی ڈگریوں پر چل رہے ہیں، کیا وکلاکی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہونی چاہیے جس پر حامد خان نے کہا کہ وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق ہونی چاہیے، عدالت نے شاہین، ائر بلیو اورسرین ائر لائنز کے سی ای اوز12 مئی کو طلب کر لیا۔ کیس کی آئندہ سماعت کراچی میں ہو گی۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2G7OkEs
via IFTTT

No comments:
Write komentar