لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ میشاشفیع نے گلوکار علی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب دےدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں۔کسی صورت الزام واپس نہیں لوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ میشاشفیع کا علی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے بیان کے بعدمتعددخواتین
نے بھی علی ظفرپران الزامات کودہرایا۔علی ظفرنے کام کے دوران ایک نہیں متعدد بار ہراساں کیا، تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں۔کسی صورت الزام واپس نہیں لوں گی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر لیگل نوٹس واپس نہ لیاتوسول،فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کروں گی۔،میشاشفیع کاعلی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب 4صفحات پرمشتمل ہے۔ واضح رہے میشا شفیع نے چند روز قبل علی ظفرپر جنسی ہراساں کا الزام لگایا تھا۔جس کا باقاعدہ لیگل نوٹس علی ظفر کی جانب سے بھیجا جا چکا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نامور پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کےالزامات میں ہر روز نیا موڑ آرہا ہےواقعہ کے وقت جیم سیشن میں موجود پاکستانی ماڈل و گلوکارہ اقصیٰ علی نےمیشا کے الزامات سے پردہ اٹھاتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ تقریباً دو ہفتے قبل گلوکارہ واداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر سنگین نوعیت کے الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ علی نے انہیں ایک بار نہیں بلکہ متعددبار جنسی ہراساں کیاہے۔ پہلی بار یہ واقعہ پیش آنے پرانہوں نے خاموش رہنے میں ہی عافیت جانی، تاہم ایک سے زائد بار یہ واقعات پیش آئےاور اب وہ مزید خاموش نہیں رہ سکتیں۔ میشا شفیع کے الزامات سامنے آنے کے بعد پوری شوبز انڈسٹری دو دھڑوں میں بٹ گئی ہے کچھ لوگ میشا شفیع کے ساتھ ہیں جب کہ کچھ لوگ اس پر یقین کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہیں کہ علی ظفر ایسا قبیح فعل کرسکتے ہیں۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KVnkf5
via IFTTT

No comments:
Write komentar