سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی تاریخی ملاقات میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن بھی شرکت کرسکتے ہیں۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ 12جون کو سنگاپور میں امریکی اور شمالی کوریا کےصدور کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں جنوبی کوریا کے صدر بھی شرکت کرسکتے ہیں، جس کا فیصلہ دونوں ممالک کےدرمیان ملاقات سے قبل ہونے والے مذاکرات پر ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے کے دوسرے ممالک کے سربراہوں سے ملاقات بھی جاری ہے۔جنوبی کوریا کے صدرکےبعد اب وہ جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو کی اور سمٹ سے قبل ملنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
The post ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی تاریخی ملاقات،جنوبی کورین صدر کی شرکت کا امکان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2H2NFos
via IFTTT


No comments:
Write komentar