لاہور( ویب ڈیسک) سنی اتحاد کو نسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور الیکشن میں سیٹ ایڈجسمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اگلے مرحلے میں عمران خان
اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کے رہنماؤں سے مشترکہ ملاقات کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سنی اتحاد کو نسل کے زیر اہتمام ملک گیر ’’یو م مذمت طالبان ‘‘ منایا گیا اور علمائے اہل سنت نے طالبان کے گمراہ کن فلسفہ جہاد کے خلاف خطبات جمعہ دیئے اور جمعہ کے اجتماعات میں پاک فو ج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور طالبان کے خلاف قرارداد یں منظور کی گئیں اس سلسلہ میں سنی اتحاد کو نسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے متعلقہ اداروں کو فنڈز فراہم کئے جائیں اور مو زوں افراد کو انسداد دہشت گردی کے اداروں میں ذمہ داریاں سونپی جائیں حکو مت دہشت گردو ں کے حامیو ں کے نام قوم کے سامنے پیش کرے ۔ حکمران پھانسیو ں کے معاملے میں بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں ۔ سانحہ پشاور ماضی کی غلطیو ں کو سدھارنے کا بہترین مو قع ہے ۔ سنی اتحاد کو نسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبو ب صدیقی نے کراچی میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ طالبان کی حمایت کرنے والے بھی دہشت گرد ہیں ۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2I15UQj
via IFTTT

No comments:
Write komentar