Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 30 May 2018

روسی وائرس دنیا بھر کے کمپیوٹر تباہ کر رہا ہے : ایف بی آئی

 

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بورڈ آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی ) نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی کمپنیوں اور صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ایک روسی مال ویئر پروگرام راؤٹرز کے ذریعے کمپیوٹرز میں وائرس منتقل کر رہا ہے اور سسٹمز کو متاثر کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی نے اعلان کیا کہ مذکورہ مال ویئر ویب ٹریفک کو بلاک کرنے، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ڈیوائس کو مکمل طور پر بند کردینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ایف بی آئی کے مطابق اس کے حل کے لیے ابتدائی طور پر صارفین اور کمپنیاں انٹرنیٹ سے منسلک اپنے راؤٹرز کو ایک بار ری بوٹ کرلیں اور پھر تھوڑی دیر بعد آن کرلیں تو مسئلہ عارضی طور پر حل جائے گا۔

دوسری جانب صارفین کو ڈیوائس کے فرم ویئر کو اپ گریڈ کرنے اور پاس ورڈ تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی اور یورپیئن انٹیلی جنس ایجنسیز کی رپورٹ کے مطابق اسی گروپ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کا ڈیٹا ہیک کیا تھا۔

The post روسی وائرس دنیا بھر کے کمپیوٹر تباہ کر رہا ہے : ایف بی آئی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2kBy72a
via IFTTT

No comments:
Write komentar