تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں بریگیڈيئر علی رضا صباحی فرد کو خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں بریگیڈيئرعلی رضا صباحی فرد کو مخاطب کرتے ہوئےفرمایا: آپ کے گرانقدر تجربات کے پیش نظر آپ کو خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس کا نیا کمانڈر مقرر کرتا ہوں اور امید کہ آپ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے دوسرے اداروں سے ملکر خاتم الانبیاء ايئر ڈیفنس کی ہمہ جہت پیشرفت اور ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خاتم الانبیاء ایئر ڈيفنس کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی کی خدمات کا بھی شکریہ ادا کیا۔
The post رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2H1TGS5
via IFTTT
No comments:
Write komentar