مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینیوں نے 51 روزہ جنگ کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر صہیونیوں کے خلاف سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس میں اسرائیلی ٹھکانوں پر 22 میزائل فائر کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں پر 22 میزائل فائر کئے ہیں۔فلسطینیوں کا 51 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی دفاعی میزائل سسٹم نے بہت سے میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنانے کی کوشش کی لیکن اکثر میزائلوں نے اپنے ہدف کو درست نشانہ بنایا ہے۔ ابھی تک ان حملوں ميں اسرائیل کے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
The post فلسطینیوں کا 51 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2kDwz7v
via IFTTT
No comments:
Write komentar