واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں آج وہ پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔واشنگٹن آمد پر ڈپٹی چیف آف مشن رضوان سعید شیخ نے پاکستان کے نامزد سفیر کا استقبال کیا۔
علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چودھری کی جگہ امریکا میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا گیا تھا۔اعزاز چودھری 29 مئی کو پاکستانی سفیر کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔علی جہانگیر صدیقی چند ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارتی دستاویز پیش کریں گے۔سفارتی دستاویز پیش کرنے کے بعد علی جہانگیر سفیرکے طور پر کام کرسکیں گے۔
The post نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی واشنگٹن پہنچ گئے، آج عہدہ سنبھالیں گے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2sgT45M
via IFTTT


No comments:
Write komentar