Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 29 May 2018

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔ اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل منظوری کے بعد عمل درآمد امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرقی اور مغربی سرحد اور خطہ کی صورتحال سمیت ملکی، داخلی سلامتی کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں کونسل کا یہ آخری اجلاس ہوگا۔اجلاس میں داخلہ، دفاع، خارجہ امور کے وزراء اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

The post قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2siknNV
via IFTTT

No comments:
Write komentar