Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 5 May 2018

ترک صدر کا عفرین میں فوج برقرار رکھنے کا اعلان

 

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکہ کی طرف سے وہابی دہشت گردوں کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی فوج شام کے شہر عفرین میں باقی رہےگی اور ترک فوج کا اگلا ہدف شام کا صوبہ ادلب اورشام کے شہر تل رفعت اور منبج ہیں۔

ترک صدر اردوغان نے استنبول میں جوانوں سے متعلق ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک فوج کا اگلا ہدف شام کے صوبہ ادلب اور شام کے شہروں تل رفعت اور منبج میں امن بحال کرنا ہے۔ ترک صدر نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کی حمایت کرکے اپنے ہدف تک پنہچانے میں ناکام ہوگيا ہے۔

The post ترک صدر کا عفرین میں فوج برقرار رکھنے کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HTGnst
via IFTTT

No comments:
Write komentar