ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا اختیار بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے پاس ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن کا ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بیان غیر معتبر اور غیر مؤثق ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ماسکو کے نزدیک ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی معتبر اداروں کی تائید شدہ رپورٹ ہی معتبر ہے اور روس کے نزدیک غیر معتبر اور غیر مؤثق بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ماسکو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر اسی وقت تک پابند رہے گا جب تک تمام فریق اس عمل پیرا رہیں گے۔
The post ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان غیر معتبر ہے: روس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2whjKIM
via IFTTT


No comments:
Write komentar