اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے کالے دھن کو سفید کرنے کی اجازت دینے کیلیے ایک اور خفیہ ایمنسٹی اسکیم دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے گرین فیلڈ صنعتی انڈر ٹیکنگ میں سرمایہ کاری کے نام سے صفر شرح ٹیکس پر اربوں روپے کے کالے دھن کو سفید کرنے کی اجازت دینے کیلیے 2018-19 کے بجٹ میں بھی ایک اور خفیہ ایمنسٹی اسکیم دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری2014 سے 30 جون 2019 تک کیلیے ہو گا۔
واضح رہے کہ یہ اسکیم اندرون و بیرون ملک غیر قانونی اثاثہ جات و کالے دھن کو سفید کرنے کی اجازت دینے کیلیے حال ہی میں اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کے علاوہ ہے۔
The post کالا دھن سفید کرنے کے لیے خفیہ ایمنسٹی اسکیم کا انکشاف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HPYK1e
via IFTTT


No comments:
Write komentar