لاہور ( ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ماہ رمضان کے آغاز سے قبل چینلز پر نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشنز کے لئے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) ریکارڈ کروا دیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی۔ گلوکارہ نے حمد باری تعالیٰ
’نہ تیرا خدا کوئی اور ہے نہ میرا خدا کوئی اور ہے‘ جیو ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے لیے ریکارڈ کروایا، جس کی ویڈیو کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی۔ اس او ایس ٹی کا ٹیزر وجاہت رؤف نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا، جس میں مومنہ مستحسن سفید اور گلابی رنگ کے جوڑے میں سمندر کنارے کھڑی نظر آئیں۔ تاہم اب تک یہ بات واضح نہیں ہوپائی کہ اس ٹرانسمیشن کے او ایس ٹی کے ساتھ ساتھ مومنہ اس کی میزبانی بھی کرتی نظر آئیں گی یا نہیں۔ مومنہ کے اس او ایس ٹی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہی ٹوئٹر پر بھی نئی بحث کا آغاز ہوگیا، جہاں صارفین نے مومنہ کو نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مذہبی روایات میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنا نام میوزک انڈسٹری کے ساتھ ہی جوڑے رکھیں۔ خیال رہے کہ یہ حمد باری تعالیٰ ’نہ تیرا خدا کوئی اور ہے نہ میرا خدا کوئی اور ہے‘، دو دہائی قبل گلوکار نجم شیراز نے پڑھا تھا، جو آج تک اتنا ہی مقبول ہے۔ مومنہ مستحسن کی بات کی جائے تو انہوں نے گزشتہ سال بھی ‘اے پلس’ اور ‘اے ٹی وی’ چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کے لیے ’قصیدہ بردہ شریف‘ کو منفرد انداز میں پیش کیا تھا۔
مومنہ مستحسن کی جانب سے پڑھا گیا ’قصیدہ بردہ شریف‘ ریلیز کے فوری بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ مومنہ مستحسن کو پاکستان میں شہرت 2016 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 کی ریلیز کے بعد ملی، جب مومنہ کا راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا ’آفریں آفریں‘ ریلیز ہوا۔ مومنہ کی گائیکی کو تو شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا، تاہم وہ اپنے لکس کی وجہ سے طویل عرصے سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئیں ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے کوک اسٹوڈیو 10 میں بھی علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2FOANSg
via IFTTT

No comments:
Write komentar