Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 19 May 2018

اب یہ ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔۔۔ نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران شہلا رضا کو جوتا دکھا دیا، پورا ایوان مچھلی منڈی بن گیا

 

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، نصرت سحر عباسی کے جوتا دکھانے پر شہلا رضا نے برہم ہوکر سارجنٹ ایٹ آرمز کو ہدایت دے کر انہیں ایوان سے باہر نکال دیا ۔ سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شورشرابا کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے جوتا دکھا دیا جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا شدید برہم ہوگئیں۔ سندھ اسمبلی میں فیاض بٹ کی تقریر پر ن لیگ کے ارکان نے شور شرابا اور احتجاج کیا جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ سچ سننے میں ن لیگی ارکان کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ آہستہ آہستہ کاٹتا ہے، ن لیگ والےسچ سننے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ کو پتی ہے کہ مریض کی آخری وقت میں کیا خالت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء کے پالے ہوئے لوگ صرف جوتا ہی دیکھا سکتے ہیں، 5 دن سے ایوان میں ڈرامے بازی ہو رہی ہے، اجلاس میں جوتا دیکھا کوئی طریقہ نہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فنکشنل لیگ کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ اڈیالہ جیل صاف ہورہا ہے، ارے بھائی خیرپور جیل بھی صاف ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، نصرت سحر عباسی نے کہا کہ اویس مظفر کہاں ہیں ٹھٹھہ کی عوام اسے ڈھونڈ رہی ہے، شرجیل میمن 6 ارب کی کرپشن کیس میں بند ہے، نواز شریف پر الزامات لگائے تو آپ ننے کونسا سندھ کو چھوڑ دیا۔ رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزیر علیٰ کس سے شرمندہ تھے جو آدھی تقریر چھوڑ کر چلے گئے، سندھ حکومت نے صرف الفاظ کا بجٹ پیش کیا ہے، 80 فیصد نئی اسکیموں کو جاری اسکیم بتایا گیا، وزیر اعلیٰ کے بہنوئی اور ڈاکٹر عاصم کو خصوصی فنڈز دئیے گئے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2It4nm9
via IFTTT

No comments:
Write komentar