کراچی (ویب ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لائیو شو میں اسکینڈل کوئین اور اداکارہ میرا سے متعلق ایک دلچسپ قصہ سنا دیا۔ لائیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں آپ سب کو اداکارہ میرا سے متعلق ایک بات بتاؤں گا لیکن کوئی کسی قسم
کا رد عمل نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رمضان المبارک میں ہمارے ہاں میرا جی مہمان تھیں، وہ یہیں ٹھہری ہوئی تھیں، وہ جم گئیں اور وہاں ٹریڈ مل پر ہیل پہن کر چلنا شروع ہو گئیں۔ جم والے نے ہمیں فون کیا کہ میرا جی ٹریڈ مل پر ہیل پہن کر چل رہی ہیں ان کو اُتارو بھئی۔ جس کے بعد ہم نے میرا جی سے رابطہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ آپ ٹریڈ مل پر ہیل پہن کر تو نہ چلیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ میرا اپنے اسکینڈلز اور اپنی انگریزی کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک ایوارڈ تقریب کے ریڈ کارپٹ پر برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک رپورٹر نے میرا جی سے بات کی تو میرا جی نے اپنی پرفیکٹ انگریزی سے رپورٹر کو حیران کردیا۔ میرا جی کی انگریزی سُن کر رپورٹر بھی کنفیوژ ہو گیا۔ میرا جی نے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالو کرنے کا کہا ۔ میرا جی کی پرفیکٹ انگریزی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں میرا کے ساتھ ایک اور لڑکی کو بھی دیکھا گیا جو غالباً میرا جی کو رپورٹر کے انگریزی میں پوچھے گئے سوالوں کا انگریزی میں جواب بتا رہی تھی اور بظاہر میرا جی اسی لڑکی کو سُن کر اپنی پرفیکٹ انگریزی میں رپورٹر کو جواب دے رہی تھیں۔ اس کے بعد میرا جی خبروں کی زینت تب بنیں جب انہوں نے پاکستان چھوڑ کر امریکہ جانے کا اعلان کیا اور کہا وہ ہمیشہ کے لیے ملک چھوڑ کر امریکہ یا کینیڈا شفٹ ہو جائیں گی۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2wPSoK6
via IFTTT

No comments:
Write komentar