لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند 25 مئی تک درخواست ارسال کر سکتے ہیں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الیکشن 2018ء کے لئے مختلف بڑی سیاسی جماعتوں سے ٹکٹوں کے حصول کیلئے خواہش
مندوں میں درخواستیں جمع کرانے کی ریس جاری ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے درخواستیں وصول کرنے کی گزشتہ شب 12 بجے تاریخ ختم ہو گئی ہے۔ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان‘ سینئر نائب صدر شعیب صدیقی ایم پی اے اور شوکت بھٹی کی نگرانی میں درخواستیں جمع کی گئیں۔ یہ تینوں رہنما درخواستیں شارٹ لسٹ کر کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو بھجوائیں گے جو چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کیلئے فیس ایک لاکھ روپے اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے 50ہزار روپے مقرر کی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے خواہش مندوں سے درخواستوں کی وصولی کا کام گزشتہ روز شروع ہو گیا۔ مسلم لیگ ن کے دفتر ایچ 180ماڈل ٹاؤن میں درخواستوں کی وصولی 25مئی تک کی جائیگی۔ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی جنرل نشست کیلئے فیس 50ہزار روپے اور صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست کیلئے 25ہزار روپے رکھی ہے۔ دونوں جماعتوں کے غریب اور سفید پوش کارکنوں نے بھاری فیسوں کی وصولی کو زیادتی قرار دیا ہے۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rTF6aJ
via IFTTT

No comments:
Write komentar