Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 8 May 2018

لبنان کے انتخابات میں حزب اللہ کی شاندار کامیابی پر صہیونی ریاست بھوکلاہٹ کا شکار

 

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)صہیونی ریاست کے وزیر تعلیم نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی کامیابی پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے: ہمیں اسی بات کا انتظار پہلے سے تھا اور اسرائیل کے نزدیک حزب اللہ اور لبنان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست کے وزیر تعلیم ’’نفتالی بنت‘‘ نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی بھوکلاہٹ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر حزب اللہ کو لبنان کے مساوی قرار دیتے ہوئے کہا ہے: ’’لبنان کے انتخابات کا نتیجہ ہمارے اندازے کے مطابق جو مدتوں پہلے ہم لگا چکے تھے پورا اترا ہے۔ حزب اللہ = لبنان‘‘۔اسرائیلی وزیر تعلیم نے مزاحمتی محور کے خلاف سخت لہجہ اپناتے ہوئے زور دیا: ’’اسرائیل حزب اللہ اور لبنانی حکومت کے درمیان کسی فرق کا قائل نہیں ہے‘‘۔

خیال رہے کہ لبنان میں ۹ سال کے بعد انجام پانے والے پارلیمانی انتخابات کے میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں الامل اور الوفاء کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق، لبنان بھر میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی کامیابی پر جشن منائے جا رہے ہیں۔

The post لبنان کے انتخابات میں حزب اللہ کی شاندار کامیابی پر صہیونی ریاست بھوکلاہٹ کا شکار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jDzooK
via IFTTT

No comments:
Write komentar