Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 8 May 2018

بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے سائن بورڈ لگنا شروع

 

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)ایسے حال میں کہ امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کو ایک ہفتہ باقی ہے بیت المقدس کی میونسپلٹی نے امریکی سفارتخانے کے سائن بورڈ شہر کی شاہراہوں پر لگانا شروع کر دئے ہیں۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالم اسلام کو للکارتے ہوئے بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کر کے امریکی سفارتخانے کو قدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد تاحال صہیونی ریاست اس کے مقدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل رہی ہے اور اب اس کے سائن بورڈ نصب کر کے افتتاحی تقریب کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔

اگر چہ امریکی صدر کے اس جارحانہ فیصلے کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اعتراضات اور تظاہرات ہوئے لیکن عالم اسلام کی خاموشی بلکہ عرب ریاستوں کی احمقانہ حمایت سے استکباری طاقتوں کو اس بات کی جرئت ملی کہ وہ اب یوم نکبت یعنی فلسطین پر ناجائز قبضے اور اسرائیل کے منحوس وجود کے قیام کے روز امریکی سفارتخانے کو قدس منتقل کر سکیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر جنگ لیبرمین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی اتنی آسانی سے ممکن نہیں ہو گی کہا: اس اقدام کے لیے ہم ہر طرح کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

The post بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے سائن بورڈ لگنا شروع appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2FVskMT
via IFTTT

No comments:
Write komentar