Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 2 May 2018

ناجائز صیہونی حکومت کی نابودی تک جنگ جاری رہے گی:نائب سربراہ حزب اللہ

 

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے نائب سربراہ نےکہا ہے کہ ناجایز صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک حزب اللہ اپنی سلاح زمین پر نہیں رکھے گی اور جنگ جاری رہے گی۔ شام کے خلاف امریکہ اوراسرائیل کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ‘شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صیہونی حکومت حزب اللہ اور ایران کو شام کے جغرافیائی حدود میں نہیں دیکھنا چاہتی لیکن وہ چاہتی ہیں کہ امریکہ اور ان کے دیگر اتحادی ایران کو شام میں قابو کرلیں درحقیقت صیہونی حکومت اپنے آپ کو شام میں ملوث نہیں کرنا چاہتی۔

ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حالیہ صیہونیوں کے حملے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار اسرائیلی جارحیت پر موثر اور بھرپور کارویوں کی صورت میں جواب دیے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپاہ فورسز کے کئی اہلکاروں کے شام میں حالیہ صیہونی حملوں میں شہادت کے بعد یقینا ایران کی طرف سے ایک مناسب وقت میں موثر اور منہ توڑ جوابی کاروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان آیندہ الیکشن میں بھرپور شرکت کرے گی اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس حوالے سے تعاون جاری رکھی گی۔

The post ناجائز صیہونی حکومت کی نابودی تک جنگ جاری رہے گی:نائب سربراہ حزب اللہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2FA8Tcd
via IFTTT

No comments:
Write komentar