لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک معروف برطانوی مسلم اسکالر نے رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کے اس بیان کہ امریکی حکام آل سعود سمیت بعض کم خرد حکمرانوں کو ایران کے خلاف استعمال کرکے خطے کو نا امن کرنے کی کوشش کررہے ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سعودیہ سمیت دیگر رجعتی حکومتوں کا استحصال کرکے علاقی میں مسلسل فرقہ وارانہ جھگڑے ایجادکرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ایرانی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ‘شبیر حسنعلی’ نے رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کے اس بیان کہ امریکی حکام آل سعود سمیت بعض کم خرد حکمرانوں کو ایران کے خلاف استعمال کرکے خطے کو نا امن کرنے کی کوشش کررہے ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سعودیہ سمیت دیگر رجعتی حکومتوں کا استحصال کرکے علاقی میں مسلسل فرقہ وارانہ جھگڑے ایجادکرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودیہ عرب کی وہابی رژیم اپنے وجود کے آغاز سے ہی مسلم دنیا میں فرقہ وارانہ مسائل کو پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی آرہی ہے۔انہوں رہبر معظم کے حالیہ بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ کی قیادت اس وقت ایسے شخص کے ہاتھ میں جو مکمل طور پر امریکہ کی کٹھ پتلی ہے ۔
واضح رہے کہ امام خامنہ ای نے پیر کے روز یوم مزدور کی مناسبت سے تہران میں مزدوروں اور محنت کشوں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خطے میں بدترین شکست کا سامنا ہے ۔
آپ نے فرمایاکہ آج دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے معاشی جنگ کی سازش کررہا ہے لہذا اس جنگ سے نمٹنے کا اصل راستہ ایرانی مصنوعات کی حمایت اور اندرونی وسائل پر انحصار کرنا ہے۔امام خامنہ ای نے فرمایا کہ اغیار کی مدد پر توقع نہیں رکھنی چاہئے حکام کو چاہئے اندرونی پیداوار میں اضافہ اور معیار میں بہتری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔
The post امریکہ سعودیہ کااستحصال کرکے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے:برطانوی مسلم اسکالر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jl5gOI
via IFTTT


No comments:
Write komentar