(تسنیم خیالی)
شیطان العرب کے نام سے مشہور اماراتی ولی عہدشیخ محمد بن زاید آل نہیان آج کل آگ بگولہ ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ ایک اماراتی شیخ نے شیطانی کردی ہے، باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اماراتی ریاست فجیرہ کے حاکم کے صاحبزادہ شیخ راشد بن حمد الشرقی نے رواں ماہ کی 19 تاریخ کو لندن میں واقع قطری سفارتخانے میں سفارتی پناہ مانگ لی تھی، اسی حوالے لبنانی اخبار’’الاخبار‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ ریاست فجیرہ کے شیخ اپنی مرضی سےقطر ی سفارت خانے گئے تھے جہاں انہوں نے 3روز قیام کیا اور قیام کے دوران متحدہ عرب امارات کے بہت سے راز قطر پر افشا کردیے، اخبار کے مطابق رواں ماہ کی 23 تاریخ میں راشد بن محمد الشرقی کو قطری سفارت خانے کی ڈپلومیٹک گاڑی میں ہتھرو ائیرپورٹ منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے قطر منتقل کردیاگیا، راشد بن محمد الشرقی کے قطر جانے کے بعد اماراتیوں نے بھی ان کی تلاش شروع کردی۔
اماراتیوں کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ جس شخص کو وہ گمشدہ یا اغواء شدہ تصور کرکے تلاش کررہے ہیں وہ شخص قطر میں بیٹھا ان کے راز افشاء کررہا ہے ، تحقیقات کے دوران برطانوی اداروں نے اماراتیوں کو مطمئن کیا کہ الشرقی کو کسی نے اغواء نہیں کیا ہے بلکہ وہ اپنی مرضی سے قطری سفارت خانے گئے تھے، اس واقعہ کے بعد محمد بن زاید نے برطانوی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو خفیہ رکھیں اور یہ تصور پیدا کریں کہ الشرقی کا معاملہ اغواء کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق دونوں ممالک امارات اور قطر اس معاملے کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں بالخصوص امارات ،جو یہ نہیں چاہتا ہے کہ دنیا کو معلوم ہوجائے کہ قطر نے اسے کس قدر زور دار طمانچہ دے مارا ہے ۔
قابل غور بات یہ ہے کہ الشرقی اپنے والد کے ہمراہ امارات کی ساتوں ریاستوں کے حکام کے سربراہی اجلاس میں ہمیشہ شرکت کرتے تھے جس کی بناء پر ان کے پاس امارات کے بہت سارے راز موجود ہیں، جبکہ قطریوں کی کوشش ہے کہ وہ شیخ راشد بن محمد الشرقی کو امارات پر دبائو ڈالنے کےلئے استعمال کرے، بہر حال اماراتی شیخ کو قطر میں سیاسی پناہ اور قطر کو سیاسی پناہ دینے پر آمادگی سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور معاملات مزید خراب ہوں گے، شیخ راشد بن محمد الشرقی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور ریاست فجیرہ میں سماجی وثقافتی طور پر کافی حد تک سرگرم عمل رہتے تھے مگر تاحال ان کی اس حرکت کی وجوہات کے حوالے سے کسی کے علم میں نہیں ۔
The post اماراتی شیخ کی غداری ۔۔۔ بن زاید آگ بگولہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2L6noI9
via IFTTT


No comments:
Write komentar