Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 30 May 2018

سعودی ولی عہد کہاں ہیں اور کیا زندہ بھی ہیں؟ اب تک کچھ واضح نہیں

 

(تسنیم خیالی)
الخزامی کے علاقے میں گزشتہ ماہ شاہی محل پر حملے کے بعد سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اب تک منظرعام پر نہیں آئے اور جو کچھ سعودی میڈیا پر انکے بارے میں لکھا گیا اور تصاویر پیش کی گئیں وہ سب الخزامی سے پہلے کی ہیں بعد کی نہیں جس طرح سعودی میڈیا دعویٰ کرتا آرہا ہے کوئی کہہ رہا ہے کہ بن سلمان محل پر ہونے والے حملے میں مارے گئے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ وہ حملے میں زخمی ہوئے ہیں اور زندہ ہیں بن سلمان کہاں ہیں؟ کس حال میں ہیں؟ اور آیا وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں؟ کسی کو کچھ نہیں پتا اور نا ہی اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی باوثوق ذرائع سے خبر آئی ہے ۔

البتہ ٹویٹر پر سرگرم ’’العہد الجدید‘‘ نامی اکائونٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ الخزامی حملے کے بعد سے بن سلمان شاہی دیوان میں دکھائی نہیں دیے بلکہ یوں کہیں کہ انہوں نے شاہی دیوان میں حاضری نہیں دی، اس کے علاوہ العہد الجدید کا کہنا تھا کہ بن سلمان کے منظرعام سے غائب ہونے کے معاملے کو چھپانے کے لیے سعودی میڈیا نے ان کی تصاویر شائع کی ہیں (جن کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ تصاویر تازہ ترین ہیں) یہ تصاویر پرانی ہیں اور سبھی تصاویر الخزامی حملوں کے بعد کی نہیں بلکہ پہلے کی ہیں جن میں بن سلمان کی اماراتی ولی عہد محمد بن زاید ، مصری صدر سیسی اور بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ مشترکہ تصویر بھی شامل ہیں، بن سلمان کے حوالے بہت سے ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ بن سلمان الخزامی حملوں کے بعد سے غائب ہیں جس کی وجہ سے ان کے حوالے سے کافی شبہات قائم ہو چکے ہیں اور ابھی تک کوئی مصدقہ خیروصول نہیں ہورہی اگروہ زندہ ہے تو؟

اگر سعودی ولی عہد الخزامی حملوں میں بال بال بچ گئے ہیں تو انہوں نے اس حملے میں ملوث افراد کے خلاف بہت سختی سے نمٹیں گے خواہ وہ ان کے اپنے خاندان کے افراد ہی کیوں نا ہوں، اگر بن سلمان الخزامی حملوں میں مارا جاچکا ہے تو اس وقت آل سعودخاندان میں اقتدار کےلیے جنگ چھڑی ہوئی ہے ، خاص طور پر کہ خاندان کے بیشتر افراد کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان اقتدار کے اہل نہیں اور ان کی جگہ ان کے بھائی احمد بن عبدالعزیز کو لایا جائے ، خیر بن سلمان کے حوالے سے باوثوق خبروں کے آنے تک کچھ کہا نہیں جا سکتا، الخزامی حملوں نے جہاں سعودی عرب کو پلٹ کر رکھ دیا ہے وہیں دنیا بھر کی نظریں بھی عرب پر مرکوز کردی ہیں۔

The post سعودی ولی عہد کہاں ہیں اور کیا زندہ بھی ہیں؟ اب تک کچھ واضح نہیں appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Ji10hM
via IFTTT

No comments:
Write komentar