یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)طاقت کے ذریعے فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے والی صہیونی ریاست کو فلسطینی قوم کی تحریک مزاحمت سے سخت خوف لاحق ہے۔ اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ صہیونی ریاست یہودی آباد کاروں کے ہر گھر میں ایک بم پروف کمرہ تیار کرنے کے ایک نئے پروگرام پر غور کررہی ہے۔
اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ وزارتی کمیٹی نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں یا کسی بھی اندرونی یا بیرونی حملے کی صورت میں یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہرگھر میں ایک بم پروف کمرہ تیار کیا جائے۔یہ تجویز ایک آئینی بل کی شکل میں جلد ہی غور کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور منظوری کی صورت میں حکومت اس پرعمل درآمد شروع کرے گی۔
عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ کے مطابق حکومت کو ملک کے شمالی محاذ سے شدید خطرات ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے بھی یہودی آبادکاروں کو ہمہ وقت خطرات لاحق رہتےہیں۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض ذرائع اسرائیل میں ہر گھر میں ایک بم پروف کمرے کی تیاری کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق عبرانی ریاست میں ہر گھر میں ایک بم پروف کمرے کی تیاری پر 34ہزار امریکی ڈالر خرچ ہوں گے جب کہ مجموعی طورپر اس کے لیے 90 ملین ڈالر کی رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اب تک اس بل پر58 ارکان کنیسٹ نے دستخط کردیے ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اسے 120 رکنی ایوان میں حمایت مل سکتی ہے۔
The post ہرگھر میں ایک بم پروف کمرہ تیار کرنے کا اسرائیلی منصوبہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2kwdtQP
via IFTTT


No comments:
Write komentar