Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 29 May 2018

مراکش کا غزہ کی پٹی میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان

 

رباط (مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک مراکش کے وزیراعظم سعد الدین عثمانی نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت غزہ کی پٹی میں زخمی مظاہرین کے علاج کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرے گی۔

مراکشی وزیراعظم سعدالدین عثمانی نے ٹیلیفون پر اسماعیل ھنیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے غزہ میں زخمیوں کے فوری علاج کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی تاکید کی ہے۔ ان کی ہدایت کے مطابق غزہ میں فیلد اسپتال کے قیام کے انتظامات کے لیے مصری حکومت سے تعاون کے لیے بات چیت کی گئی ہے۔

قبل ازیں مراکش کے وزیر خارجہ نے بھی اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی اور یقین دلایا تھا کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کی ہرسطح پر حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔

The post مراکش کا غزہ کی پٹی میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GZ7Q6t
via IFTTT

No comments:
Write komentar