Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 2 May 2018

سوڈانی اراکین پارلیمنٹ کا فوج کو یمن سے واپس بلانے کا مطالبہ

 

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈانی پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعت ’’التغییر‘‘ کے اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کے شریک سوڈانی افواج کو فی الفور واپس بلاتے ہوئے سوڈانی کی اس جنگ میں شرکت کو ختم کیا جائے’’ التغییر ‘‘ کے اراکین کا پارلیمنٹ میں کہنا تھا کہ سوڈانی افواج کی یمن کے خلاف جنگ میں شرکت سوڈانی آئین کے مخالف ہے کیونکہ اس جنگ میں شرکت کے حوالے سے پارلیمنٹ سے اجازت نہیں لی گئی، اراکین نے سوڈانی صدر اور آرمی چیف عمر البشیر کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سوڈان کی یمن جنگ شرکت کو فی الفور ختم کیا جائے کیونکہ سوڈانی فوجی ایک ایسی جنگ میں سینکڑوں کی تعداد میں مارے جاچکے ہیں جس میں سوڈان کا کوئی مفاد نہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ ابراہیم غندور نے گزشتہ 10اپریل کو اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوڈانی افواج کی یمن جنگ میں شرکت جاری رہے گی اور فوجیوں کو یمن جنگ کے خاتمے تک واپس نہیں بلایا جائے گا۔

The post سوڈانی اراکین پارلیمنٹ کا فوج کو یمن سے واپس بلانے کا مطالبہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JGIhZy
via IFTTT

No comments:
Write komentar