اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق وزیر خزانہ کدھر ہیں؟ چیف جسٹس ، بیمار ہیں،میڈیکل رپورٹ جمع کرا چکے :وکیل ڈار کو ٹی وی پربھاگتا ہوا دیکھتے ہیں ،کیس لگتا ہے تو بیمار ہو جاتے ہیں:سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی ،چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار
نے کہا اسحاق ڈار کو ایک دن تو آنا ہی پڑے گا۔چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا اسحاق ڈار کدھر ہیں؟ وکیل نے بتایا وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور بیرون ملک ہیں،میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا چکے ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا میڈیکل رپورٹ میں اسحاق ڈار شدید بیمار جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صحت مند ہیں، ٹی وی میں انہیں صحت مند اور بھاگتا ہوا دیکھتے ہیں لیکن جب کیس لگتا ہے بیمار ہو جاتے ہیں،عدالت نے اسحاق ڈار کے آنے تک ان کی سینیٹ رکنیت معطل کرتے ہوئے مزیدسماعت غیر معینہ تک ملتوی کردی ۔(ع،ع)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2wqLyuy
via IFTTT

No comments:
Write komentar