Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 8 May 2018

بہت بڑی خبر : حساس ادارے نے سابق آرمی چیف اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کو تحقیقات کیلیے طلب کر لیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اصغر خان کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو پوچھ گچھ کےلئے دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اسلم بیگ اور اسد درانی سے سیاستدانوں

اور صحافیوں کو ادا کردہ رقوم سے متعلق ثبوت مانگے جائیں گے۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کےلئے نئی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اس اقدام سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی مدنظر رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق اصغر خان کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو پوچھ گچھ کے لیے دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اسلم بیگ اور اسد درانی سے 1990 کے انتخابات میں نواز شریف سمیت 35 سیاستدانوں اور صحافیوں کو ادا کی گئی رقم سے متعلق ثبوت مانگے جائیں گے۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اس اقدام سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی مدنظر رکھے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران اسلم بیگ اور اسد درانی کی نظرثانی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمدر سے متعلق

بریکنگ نیوز: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ ایسی واردات ہو گئی کہ موصوف ایف آئی آر درج کروانے فوراً تھانے پہنچ گئے

ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے بتائیں کہ انہوں نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کیا اقدامات کیے۔اصغر خان کیس کیا ہے ؟1990 میں اسلامی اتحاد کی تشکیل اور انتخابات میں دھاندلی کے لیے سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم سے متعلق ایئر فورس کے سابق سربراہ اصغر خان مرحوم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ نے 2012 میں اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحاد کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سمیت دیگر سیاست دانوں میں رقوم کی تقسیم اور 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درنی پر عائد کی تھی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا۔مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ہی نظرثانی اپیل دائر کر رکھی تھی جسے گزشتہ روز مسترد کیا گیا۔(ع،ع)

کرکٹ کے میدان میں دوبارہ واپسی ۔۔۔۔۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2IsUrIy
via IFTTT

No comments:
Write komentar