کراچی(ویب ڈیسک ) میئر لندن صادق خان نےبرطانوی وزیر اعظم تھریسا مے پرلندن کو غیر محفوظ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ ناکام ہوگئیں۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق میئر لندن نے شہر میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کی ذمہ داری حکومت کی جانب سے پولیس بجٹ میں کٹوتی پر عائد
کردی اور کہاکہ حکومت شہریوں کو محفوظ رکھنے کی بنیادی ذمہ داری میں ناکام ہوگئی، حکومت نے ایسے وقت میں پولیس کے بجٹ میں کٹوتی کی جب پر تشدد واقعات میں اضافہ ہورہا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطا بق میئر لندن صادق خان کو نامعلوم شخص کی طرف سے موبائل فون پر ملنے والے پیغامات کے ذریعے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ میٹرو پولیٹن پولیس نے نامعلوم شخص کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔جبکہ میئر لندن صادق خان نے مسلمانوں کیخلاف بڑھتے ہوئے نسلی تعصب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام طبقوں کا منتخب میئر ہوں۔ میئر لندن صادق خان کو نامعلوم شخص کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ، موبائل فون پر ملنے والے پیغامات میں دی جانیوالی قتل کی دھمکیوں پر میٹرو پولیٹن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔دوسری جانب مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لندن میں سنیچر کو ہونے والے شدت پسند حملے کے بعد شہر کے میئر صادق خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صدر ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کے بارے میں کہا کہ وہ لوگوں کو یہ کہہ کر کے ایک فضول عذر پیش کر رہے ہیں کہ انھیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2jHxR0Z
via IFTTT

No comments:
Write komentar