پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوااسمبلی کے باہر جے یو آئی ف کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کیخلاف جے یو آئی (ف)کے بڑی تعداد میں کارکنوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،پولیس نے مظاہرین کو پرامن طور پر
یہ خبر پڑھیں : وسائل کے باجود پاکستان مںٰ ترقی کواں ممکن نہںی؟ پرویز خٹک نے گڈ گورننس کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو آئنہt دکھا دیا
منتشر کرنے کی کوشش کی تواسی دوران کارکنوں نے اسمبلی میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں پیچھے دھکیل دیا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر خیبرروڈ بلاک کردی ،مظاہرین کا کہناہے کہ اٹاریفامز بل کیخلاف کے پی اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دینگے اورکسی بھی رکن اسمبلی کواسمبلی میں جانے نہیں دیا جائے گا جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ آج اجلاس ہر صورت ہو گا۔ واضح رہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق بل آج کے پی کے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس پر جمعیت علمااسلام نے احتجاج کا اعلان کررکھا ہے اور کارکنوں کی بڑی تعدادرکاوٹیں عبور کرتے ہوئے کے پی کے اسمبلی کے باہر جمع ہے ،اس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی تو دوسری جانب سے پتھراﺅ شروع ہو گیا،اس پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی جس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا اور متعدد لوگوں کو حراست میں لے لیا۔(ف،م)






from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2LAgDiQ
via IFTTT

No comments:
Write komentar