لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی اس موقع پر شہبا زشریف کا کا کہنا ہے کہ ہم نے وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا ہے جبکہ سیاسی مخالفین نے مایوس کیا ہے اور مسلم لیگ ن حکومت کی کارکردگی کے
یہ خبر پڑھیں : مشہور ترین کرکٹر کے والد کا قتل، اہم ترین ملک کے دورے سے دستبردار ہوگئے،تشویشناک خبر آگئی
عوام بھی معترف ہیں۔ وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ ترقی وخوشحالی میں رخنہ ڈالنے والے عناصرسیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں اورعوام کی خدمت نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے جبکہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو عوام انتخابات میں رد کردیں گے، سیاسی مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوام کی دن رات خدمت کی۔ شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہسعد رفیق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰپنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی پرواہ کئے بغیر ہم نے ہمیشہ عوام کی دن رات خدمت کی، آج پاکستان ماضی کے مقابلے میں روشن، ترقی یافتہ اور خوشحال ہے، سیاسی مخالفین کو عوام انتخابات میں رد کردیں گے۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2xfSD1o
via IFTTT

No comments:
Write komentar