Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 27 May 2018

حسن رضا فکسنگ سکینڈل میں ملوث۔۔۔ پی سی بی کی جانب سے بڑی کارروائی کی خبر آگئی

 

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حسن رضا کے مبینہ طور پرفکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن رضا کے مبینہ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کی تمام صورتحال اور معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر حسن

رضا ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا پی سی بی اورآئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ معاملے کو غور سے دیکھ رہاہے لیکن تحقیقات شروع ہونے تک پی سی بی کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔دوسر ی جانب ایک خبر مطابق کرکٹ کے میدان میں تہلکہ مچانے والی عرب ٹی وی کی وکٹ فکسنگ سے متعلق رپورٹ میں پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آگیا۔عرب ٹی وی الجزیرہ کے رپورٹر نے اسپاٹ فکسنگ سے متعلق اسٹنگ آپریشن کیا جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مبینہ فکسر، رپورٹر اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کو دیکھا جاسکتا ہے۔حسن رضا کو مبینہ فکسر سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس کے ساتھ فلمبند کیا گیا تاہم پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اس گفتگو میں براہ راست شریک نہیں رہے البتہ فکسرز نے مجوزہ پلان کے دوران مثال کے طور حسن کا نام لیا۔ مبینہ فکسر رابن مورس نے اسٹنگ آپریشن کرنے والے رپورٹر کو میچ فکسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس حوالے سے جاری ہونے والی ویڈیو سے متعلق باضابطہ رابطے پر حسن رضا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے رپورٹ کے مکمل منظر عام پر آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا اعلان کر رکھا ہے۔ (ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2ktEeFF
via IFTTT

No comments:
Write komentar