پاکپتن (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کبھی بھی ملکی مفادات کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا یہ صرف مخالفین کے پروپیگنڈے ہیں، نوازشریف پاکستان کے سپاہی ہیں، محمدنوازشریف ایک محب وطن اور سچے پاکستانی ہیں ، ایسی چیزوں کو غلط ٹریٹ کرنا
یہ خبر پڑھیں : وسائل کے باجود پاکستان مں ترقی کویں ممکن نہں ؟ پرویز خٹک نے گڈ گورننس کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو آئنہ: دکھا دیا
ملک اور ہر پاکستانی کیلئے نقصان دہ ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان پر مسلط مسائل سے بچائے،عمران خان خیبر پی کے نیا نہیں بنا سکے ،عمران خان نے الزامات اور انتشار کی سیاست کی ہے،خیبر پی کے میں نہ کوئی تعلیمی ادارہ بنا نہ کوئی ہسپتال بنا،عمران خان نے خیبر کے پی کے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا،عمران خان پیدائشی فراڈیہ ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان کو ان کے شر سے بچائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلسلہ چشتیہ کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر ضلعی نائب صدر عاطل محمود منے خاں سمیت مسلم لیگی کارکنان اور شہریوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ کسی کے آنے یا جانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،انشاء اللہ 2018 کا الیکشن بھرپور طریقے سے کامیاب کریں گے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام اور کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کیں،عوام مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، قوم نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2sh3Zwm
via IFTTT

No comments:
Write komentar