Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 19 May 2018

علی ظفر کے بعد میشا شفیع بھی فیشن ڈیزائنرز پر چڑھ دوڑیں۔۔۔۔۔ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

 

کراچی (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ میشا شفیع ان تمام فیشن ڈیزائنرز پر سیخ پا ہوگئیں جو اب تک پاکستان شوبز انڈسٹری میں جنسی ہراساں ہونے والے واقعات پر خاموش ہیں۔ گزشتہ روز ماڈل مجاہد رسول نے فوٹو گرافر عظیم ثانی پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔

مجاہد رسول کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کا کلچر رائج ہے، جہاں طاقتور مرد شخصیات کی جانب سے نوجوان مرد ماڈلز کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانا معمول کا حصہ ہے۔ گلوکار علی ظفر پر حال ہی میں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے والی گلوکارہ میشا شفیع نے مجاہد رسول کے ٹوئٹ کے بعد پاکستان فیشن انڈسٹری کے ان ڈیزائنرز کو تنقید کا نشانہ بنایا جو اب تک خاموش ہیں میشا شفیع نے بذریعہ ٹوئٹ کہا کہ وہ ماڈل مجاہد رسول پر فخر محسوس کرتی ہیں کہ انہوں ہراساں ہونے پر آواز اٹھائی، خاموشی سے کچھ تبدیل نہیں ہوتا۔ میشا شفیع نے انڈسٹری کے دوستوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو میرے بہت اچھے دوست تھے وہ اب چھپے کیوں بیٹھے ہیں وہ کچھ کیوں نہیں کہتے خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے لکھا کہ ایک وقت میں جن کو میں نے اپنا دوست مانا، کام کیا، مدد کی انہیں سپورٹ کیا، وہ سب غائب ہوگئے۔ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ یہ کافی حیرت کی بات ہے کہ میرے ساتھ وہ لوگ کھڑے ہیں جن کو میں جانتی بھی نہیں اور یہ ایک نئی تبدیلی ہے جس کی وہ ہمیشہ شکر گزار رہیں گی۔

یہ خبر پڑھیں : امریکہ کو چھوڑو۔۔۔ صرف پاکستان نے کرنل جوزف کی گاڑی کے نچےو آکر جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والدین کو کنر۔ رقم ادا کی ؟ جواب آپ کے تما م اندازے غلط ثابت کردے گا

یہ خبر پڑھیں : غرل ملکی ماڈل ٹر۔یسا کے بعد ایک اور حسنہ؟ منشا”ت اسمگلنگ کرتے ہوئے اسلام آباد ائرpپورٹ سے گرفتار۔۔۔یہ کون ہے اور اس کا تعلق کس ملک سے ہے ؟ خبر آگئی

علاوہ ازیں میشا شفیع نے ان ٹوئٹر صارفین کو بھی نشانہ بنایا جو یہ سوال کر رہے تھے کہ آپ کوئی معمولی خاتون نہیں کہ آپ کو کوئی ہراساں کرے اور آپ خاموش رہیں؟آپ نے پہلے کیوں نہیں آواز اٹھائی؟ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ اگر میں ایک عام خاتون نہیں ہوں تو کیا مجھے ہراساں نہیں کیا جاسکتا؟ جائیے ہالی وڈ کی لسٹ کو چیک کیجیے جس میں کتنے لوگ اس کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار علی ظفر نے مکمل تردید کردی تھی اور گلوکارہ کو نوٹس بھیج دیا تھا۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rTDRHH
via IFTTT

No comments:
Write komentar