Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 19 May 2018

’’ بہت ہی بری بات ۔۔۔۔۔‘‘ شوکت خانم فنڈ ریزنگ تقریب میں شیخ رشید کیا کر رہے تھے؟ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

 

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گزشتہ روز لاہور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک ہوئے جہاں ساڑھے چودہ کروڑ روپے اکٹھے کئے گئے۔ اس تقریب میں عمران خان کی تمام تر توجہ

تو فنڈ اکٹھے کرنے پر رہی لیکن شیخ رشید کو کچھ نہ سوجھا اور وہ کھانے پر خوب ہاتھ صاف کرتے رہے اور اس دوران لی گئی ان کی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے کہ ہنسی کا طوفان برپا ہے اور دیکھنے والا ہر شخص ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جاتا ہے۔ یہ تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ہر دلعزیز شیخ رشید کے دلچسپ انداز پر انتہائی مزے مزے کے تبصرے شروع کر دئیے۔ چھترولر نامی صارف نے لکھا ”شیخ صاحب یہ شوکت خانم کا کھانا ہے کوئی ’حمیدے ڈینٹر‘ کا ولیمہ نہیں، ہتھ ہولا رکھو“ روپا نامی صارف نے لکھا ”شیخ نے ڈونیشن کیا بھی کچھ یا ایسے ہی صرف دعوت اڑا رہے ہیں“ احمد نے لکھا ”جو ڈونیٹ کیا ہو گا اتنا کھا کر آ گیا ہو گا روپا نے جواب دیا ”ہاہاہاہاہا!!! ایک بار جلسہ تھا خان کا وہاں سٹیج پر بیٹھ کر بھی کھا رہے تھے لیکن میں پھر بھی انہیں بہت پسند کرتی ہوں“ احمد نے وہ تصویر ہی اپ لوڈ کر دی اور لکھا ”یہ والی؟“ محمد اسد خان نے لکھا ”بہت ہی بری بات۔۔۔ کھانا کھاتے ہوئے کسی کی تصویر لینا، اگر لی ہے تو برائے مہربانی شیئر مت کریں، چاہے کسی کی بھی ہو۔ کھاتے ہوئے کوئی تصویر نہیں، شکریہ“ بلال خان نے لکھا ”یار کھاتے ہوئے کسی کی ایسی تصویر اتارنا اور شیئر کرنا کافی غیر اخلاقی ہے“ عدیل خلجی نے لکھا ”مٹی پاﺅ بس روٹی کھاﺅ“۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2k7qkIX
via IFTTT

No comments:
Write komentar