Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 6 May 2018

’’سبز ٹوپی‘‘والے سعودیوں کی مدد کےلئے یمن میں موجود

 

(تسنیم خیالی)
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں سرگرم سعودی افواج کو میدا ن جنگ میں خفیہ طور پر امریکی مدد حاصل ہے، اخبار کے مطابق اسپیشل امریکی فورس ’’گرین ہاٹس‘‘ یعنی ’’سبز ٹوپی والے‘‘ یمنی مزاحمت کاروں کے خلاف زمینی جنگ میں سعودیوں کی مدد کررہے ہیں، اخبار کے بقو ل امریکہ گزشتہ سالوں میں یمن جنگ میں بلاواسطہ سرگرم ہونے سے اجتناب کرتا آرہا تھا مگر یہ صورتحال اب بدل چکی ہے، گزشتہ سال کے آخر میں امریکہ نے یمن میں اپنی خصوصی فورس ’’گرین ہاٹس‘‘ کے ایک دستے کو بھیجا تھا جو سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقوں میں خفیہ’’ مشنز ‘‘ پورےکررہے ہیں، اخبار کے مطابق یمن میںسرگرم سبز ٹوپیوں والوں کی تعداد 12ہے جبکہ ماہرین کے نزدیک تعداد اس سے کئی زیادہ ہے، اخبار کے مطابق ’’گرین ہاٹس‘‘ امریکی کمانڈوزکی ایک خاص یونٹ ہے جو انتہائی حساس اور خاص قسم کے فرائض سرانجام دیتی ہے، اخبار کا مزید کہنا تھا کہ یمن میں گرین ہاٹس کو سعودی عرب پر داغے جانے بیلسٹک میزائلز کے ٹھکانوں تک رسائی اور انکی تلافی کا ٹاسک دیا گیا ہے، قابل غور بات یہ ہے کہ امریکی انتظامیہ نے گرین ہاٹس کو یمن بھیجنے سے قبل کانگریس کو اعتماد میں نہیںلیا اور ناہی کسی کو اس بات کی اطلاع دی، نیویارک ٹائمز کےاس انکشاف کے بعد واضح ہوتا ہے کہ امریکی وزارت دفاع عرصے سے جھوٹ بول رہی ہے کہ یمن جنگ میں امریکہ سعودی عرب کو صرف ’’لاجسٹک‘‘ مدد فراہم کررہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر جنگ کا حصہ بن چکا ہے اخبار کا مزید کہنا ہے ’’گرین ہاٹس‘‘ کو گزشتہ دسمبر کے مہینے میں یمن بھیجا گیا تھا یعنی ریاض پر داغے جانے والے یمنی میزائلز کے چند ہفتے بعد اور یہ سب کچھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر ہوا جس نے امریکیوں کو وہ وعدہ یاد دلایا جو انہوں نے سعودیوں کے ساتھ کیا تھا۔

وعدے کے مطابق اگر سعودی عرب کی سالمیت کو حوثیوں سے خطرات لاحق ہوتے ہیں، توامریکہ اپنے فوجی سعودی عرب کی مدد کےلئے بھیجے گا، آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ امریکی وزارتــ دفاع کے متعدد عہدیداروں نے گزشتہ مارچ کے مہینے میں کانگریس میں قائم دفاعی کمیٹی کے سامنے جھوٹ بولتے کہا تھا کہ یمن میں امریکہ کی کوئی فورس موجود نہیں اور سعودی اڈوں میں موجود امریکی فوجی سعودیوں کو صرف مشورے دے رہے تھے، گرین ہاٹس کی یمن میں سرگرمی سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی مسئلہ یمن میں بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر آمادہ نہیں اور عسکری حل کوترجیح دیتے ہیں،دوسری واضح ہونے والی بات یہ ہے کہ سعودی عرب یمنیوں کے آگے بے بس ہوچکاہے او ر وہ شرمناک شکست سے دوچار ہوا ہےجسے چھپانے کےلئے بن سلمان نے امریکیوں سےمدد مانگی، جبکہ تیسری حقیقت یہ ہے کہ یمنی مزاحمت پوری طرح مضبوطی سے یمن کا دفاع کرتے ہوئے دشمنوں کےلئے ایک بھیانک خواب بن چکی ہے، امریکہ نے گرین ہاٹس کو یمن میں داخل کرکے ایک بہت بڑی بیوقوفی کرتے ہوئے اپنے فوجیوں کو موت کے منہ بھیج دیا ہے۔

آج انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ نے یمن کےلئے فوجی بھیج رکھے ہیں اور کل یہ بھی انکشاف ہوگا کہ امریکیوں نےیمن سے آنے والی سبز ٹوپی والوں کی لاشیںگننا شروع کردی ہیں۔

The post ’’سبز ٹوپی‘‘والے سعودیوں کی مدد کےلئے یمن میں موجود appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2rjDfL8
via IFTTT

No comments:
Write komentar