(تسنیم خیالی)
مصر کا شمار مشرق وسطیٰ کے خطے کے اہم ممالک میں ہوتا ہے اور جوکچھ مصر میں ہوتا ہے اس کے اثرات پورے خطے پر پڑتے نظر آتے ہیں اس وقت مصر کو معاشی طور پر شدید بحران کا سامنا ہے اور یہ بحران دن بدن بگڑتا جا رہا ہے ،بےروزگاری، مہنگائی اور غربت ناقابل برداشت سطح تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث لوگ اپنی زندگی سے بھی بیزار ہوچکے ہیں، مصر پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین نے مصر کی خستہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے خبردار کردیا ہے کہ اگر اس صورتحال پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی,
قابو نہیں پاتےتو فوج انہیں اقتدار سے ہٹانے میں دیر نہیں لگائے گی ،ٹھیک اسی طرح جس طرح سابق صدر حسنی مبارک کو بگڑتی معاشی صورتحال کی وجہ سے ہٹانے میں دیر نہیں لگائی، ماہرین کے نزدیک اگرچہ سیسی نے مصر کے صدراتی انتخابات میں 97فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے البتہ ملک پر انکی گرفت کمزورہوتی جارہی ہے جو کہ ان کے لئے کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں، سیسی 2013ء میں سابق صدر ’’مرسی‘‘ پر انقلاب برپا کرکے اقتدار پر قابض ہوئے تھے اس وقت مصر کے حالات اتنے خراب,
نہیں تھے مگر آنے والے سالوں میں حالات بے قابو ہوکر بگڑتے چلے گئے، مصری عوام بھی سیسی کو ملک سدھارنے کے مواقع دیتے گئے، مصری عوام نے صبر اور برداشت کا دامن ناچھوڑا اور ابھی تک تھامے رکھا ہے مگر کب تک؟عوام میں اب بےزاری کی لہر آہستہ آہستہ چلنی شروع ہوگئی اور یہ لہر عوام کو سیسی کے خلاف سڑکوں پر لے آئیں گی، پچھلی مرتبہ عوام مرسی کے خلاف سڑکوں پر سیاسی وجوہات کی بناء پر نکل آئی تھی جس سے فوج نے استفادہ کرتے ہوئے مرسی کو اقتدار سے ہٹایا مگر,
اس بار اگر عوام سڑکوں پر حکومت کے خلاف نکلتی ہے تو اس کی وجوہات اقتصادی ہوں گی جو کہ زیادہ خطرناک ہوتا ہے،مصری عوام اب بھی تکلیف دہ معاشی اصلاحات کےلئے تیار ہے اور انہوں نے بارہاسیسی کو اس ضمن میں گرین سگنل دیا ہے، مگر یہ صورت حال زیادہ دیر نہیں چلے گی اور عوام سیسی کے خلاف متحرک ہو جائے گی اور عوام کی حرکت کے ساتھ فوج بھی مجبور ہو جائے گی کہ وہ سیسی کو ہٹا کر انکی جگہ اپنے ہی کسی پسندیدہ شخص کو اقتدار میں لے آئے ،یہاں یہ بات قابل قبول غور ہے.
کہ سیسی کو اقتدار سے ہٹانے کے معاملے میں فوج دو حصوں میں منقسم ہے ایک حصہ سیسی کو اقتدار سے ہٹانا چاہتا ہے جبکہ دوسرا حصہ سیسی کو وقت دینے کے حق میں ہے اور جس دن دوسرا حصہ سیسی سے بیزار ہو جائے گا اس دن سیسی کی رخصتی حتمی ہو جائے گی یہی صورت حال حسنی مبارک کے وقت بھی پیش آئی تھی البتہ فوج کو بالآخر ایک ہو کر مبارک کو ہٹانا پڑا۔
The post کیا ’’سیسی‘ کا انجام بھی ’’مبارک‘‘ جیسا ہونے جارہا ہے؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Kh81fC
via IFTTT


No comments:
Write komentar