Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 12 May 2018

ایرانی جوہری معاہدہ کیا ہے ٹرمپ کو معلوم نہیں!!

 

(تسنیم خیالی)

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کے اعلان کے بعد ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے جو امریکہ کی دستبرداری تصدیق کے کاغذات تھے، دستخط کرنے کے بعد ٹرمپ سے پوچھا گیا اس اقدام سے امریکہ مزید پر امن کیسے ہوگا؟ جواب میں ٹرمپ نے کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکہ کو مزید پر امن کرےگا!!!ٹرمپ کے جواب سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں پتا ہی نہیں کہ وہ کیا کررہے اور جو وہ کررہے ہیں اس میں امریکہ کی بہتری بھی ہے کہ نہیں، ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اقوام متحدہ ، یورپی یونین اور عالمی ادارہ برائے نیوکلیائی توانائی نے بارہا جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے سے منع کیا,

اور باور کرایا کہ ایران پوری طرح معاہدے پر عمل درآمد کررہا ہے اور ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیںکررہا ، اس سب کے باوجود ٹرمپ نے تمام سیاسی اخلاقیات اور عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے ایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کا اعلان کردیا ،ٹرمپ کی سیاست اور شخصیت پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کے بقول ٹرمپ ایرانی جوہری معاہدے سے ناواقف ہیں اور یہ بات حتمی ہے کہ انہوں نے کبھی یہ معاہدہ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی وہ فقط یہ جانتے تھے کہ انہیں کس طرح اس معاہدے سے امریکہ کو نکالنا ہے،ان پر گویااس کام کا بھوت سوار تھا،ایرانی جوہری معاہدے,

سے امریکہ کی دستبرداری کے پیچھے دراصل امریکہ میں موجود صہیونی اور سعودی لانبگ کا ہاتھ تھا، ٹرمپ کو تواس معاہدے کی الف ب کا بھی نہیں پتا اور اس کام میں ٹرمپ کے اردگرد موجود متعدد مشیر اور سرکاری عہدیدار ان کا بھی کلیدی کردار رہا جن میں ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص جاریڈ کوشنر اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر ’’بولٹن‘‘ شامل ہیں۔آپ اندازہ لگائیں کہ امریکہ کے پاس اب تک ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی منظوری سے اب تک کبھی بھی اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہو، خود سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے پر پوری طرح,

سےعمل درآمد کررہا اور سی آئی اے نے ہی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرف سے معاہدے کی ایرانی خلاف ورزیوں کے حوالے سے پیش کیے جانے والے ثبوتوں کو ناکامی قرار دیا تھا، یہی نہیں بلکہ امریکی سکیورٹی اداروں نے ٹرمپ کو معاہدے سے دستبردار ہونے سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے پاس معاہدے سے دستبردار ہونے کےلئے کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں لہٰذا اس معاہدے سے دستبردار ہونا امریکہ کے لئے ہی نقصان دہ ثابت ہوگا، امریکہ کی معاہدے سے دستبرداری سے ثابت ہورہا ہے ٹرمپ اپنی اور اپنے قریبی ساتھی اور دوستوں کی من مانی رائے پر عمل کررہے ہیں، اگر ٹرمپ کو جوہری معاہدے کے,

بارے میں کچھ پتا ہوتا یا اس معاہدے کی سمجھ ہوتی تو وہ شاید امریکہ کی دستبرداری کا اعلان ناکرتے، یہی وجہ ہے ٹرمپ بہت سے امریکی عہدیدار اور اراکین کانگریس کے نزدیک جاہل اور احمق ہیں، جسے کاروبار اور دولت جمع کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا اور سیاست ان سے کوسوں دور ہے۔

The post ایرانی جوہری معاہدہ کیا ہے ٹرمپ کو معلوم نہیں!! appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2rCoGTR
via IFTTT

No comments:
Write komentar