Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 3 May 2018

ایون فیلڈ ریفرنس : شریف خاندان کیخلاف ایک اور کیس میں فیصلے کی گھڑی آ گئی ۔۔۔ آج پیش ہونے والے آخری گواہ نے پورے کے پورے کیس کا رخ ہی بدل کر رکھ دیا، تفصیلات اس خبر میں

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نواز شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس اختتام کے قریب پہنچنے لگا، آخری گواہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نواز شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز بھی عدالت میں ہی موجود ہیں۔

استغاثہ کے آخری گواہ اور نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس کے بعد جرح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ابتدائی طور پر گواہ عمران ڈوگر پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جرح کر رہے ہیں جس کے بعد مریم نواز کے وکیل امجد پرویز گواہ پر جرح کریں گے۔ گواہ پر جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرلیا جائے گا جو آئندہ چند روز میں سنائے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس کے بعد ان پر دونوں وکیلوں کی جانب سے کئی روز جرح کی گئی تھی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں۔استغاثہ کے گواہ نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جرح جاری ہے۔نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے گذشتہ روز ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے نواز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے ہوئے لندن فلیٹس کے مالک تھے جب کہ انہوں نے نیلسن اور نیسکول لمیٹڈ کے ذریعے بے نامی دار کے نام پرفلیٹس خریدے تھے۔تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملزمان لندن جائیداد کی خریداری کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے،

جو کہ 1993 سے نواز شریف اور دیگر نامزد ملزمان کے زیر استعمال ہیں۔تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے مزید کہا تھا کہ حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف کی کرپشن میں معاونت کی، جس پر یہ ملزمان نیب قوانین کے تحت سزا کے حقدار ہیں۔کیس کا پس منظرسپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا۔العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اب تک احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مفرور قرار دے کر ان کا کیس الگ کردیا تھا۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ان تینوں ریفرنسز کے ضمنی ریفرنسز بھی دائر کیے جاچکے ہیں۔(ع،ع)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2reJPDC
via IFTTT

No comments:
Write komentar