Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 20 May 2018

نواز شریف نے ایک بار پھر لاہور نیب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ضلعی حکومت کے فنڈز رائیونڈ سے جاتی امراء تک سڑک کی مبینہ غیر قانونی تعمیر کے کیس میں نیب نے ان کو آج دوسری بار طلب کیا تھا، جس پر وہ آج بھی احتساب بیورو میں پیش نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف آج بھی نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے، جس پر نیب نے مزید نوٹسز نہ بھیجتے ہوئے ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریفرنس اس مہنے کے آخر تک دائر کیا جائے گا۔

نیب کے مطابق انھوں نے 1998 میں رائیونڈ روڈسے جاتی امراء تک اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کی، اور ان کے حکم سے 20 فٹ کی سڑک کو 24 فٹ چوڑا کیا گیا جس سے سڑک پر لاگت کا خرچہ بھی زیادہ آیا۔نوازشریف پر منصوبہ میں 12کروڑ56 لاکھ روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کو 21 اپریل کو نیب لاہور نے طلب کیا تھا لیکن ان کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ پیش نہ ہو سکے اور آج پھر مورخہ 20 مئی کو ان کو نیب لاہور نے دوبارہ طلب کر رکھا تھا جس پر وہ آج بھی پیش نہ ہوئے ۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت ضلع کونسل، ایل ڈی اے کے آفسران اور ٹھیکیدار کو بھی نیب کی جانب سے طلب کیا جائے گا۔

The post نواز شریف نے ایک بار پھر لاہور نیب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GAwV7s
via IFTTT

No comments:
Write komentar