Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 19 May 2018

سوشل میڈیا پر علی ظفر کی حمایت میں تبصرے، سوشل میڈیا پر خاتون نے گلوکارہ میشا شفیع کو آئینہ دکھا دیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر کی حمایت میں کئے گئے تبصروں پر گلوکارہ میشا شفیع پھٹ پڑیں۔ ایک خاتون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر گلوکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا میشا شفیع کو پورے کیریئر میں بس علی ظفر نے ہی جنسی طور پر ہراساں کیا؟

باقی سب لڑکے تو انہیں باجی بہن کہہ کر دور دور سے سلام لیتے ہوں گے، وہ نہ ذاتی میسجز کرتے ہوں گے بلکہ نظریں جھکا کر چلتے ہوں گے، کیا صرف علی ظفر ہی ایسے تھے؟ ان کے ساتھ کام کرنے والے باقی مرد تو دودھ کے دھلے ہیں؟ خاتون نے ساتھ ہی گلوگارہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایک سچی خاتون ہیں تو باقی سب کا بھی نام لیں۔ میشا شفیع نے مذکورہ خاتون کی جانب سے خود پر تنقید اور تمسخر کے جواب میں کہا کہ ʼہاں صرف علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا، لیکن اُس نے صرف مجھے ہی ہراساں نہیں کیا۔ میشا نے سوال کیا کہ ʼکیا مزید 6 خواتین کا بھی علی ظفر کے خلاف سامنے آنا کافی نہیں؟ ساتھ ہی میشا شفیع نے استفسار کیا کہ آخر کتنی خواتین سامنے آ کر حقیقت بتائیں تو آپ کو یقین آئے گا؟ مجھے تعداد بتائیں؟ ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گلوکارہ، ماڈل اور اداکارہ میشا شفیع نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں صرف گلوگار علی ظفر نے ہراساں کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔ بعدازاں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں 14 دن کے اندر معافی مانگنے اور دوسری صورت میں 100 کروڑ (ایک ارب) روپے تک ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2IBm3IE
via IFTTT

No comments:
Write komentar