Technology

Ads

Most Popular

Friday, 11 May 2018

جوہری ہتھیار مردوں کے لئے ہیں خواتین کےلئے نہیں: مصری صحافی کا عادل الجبیر کو جواب

 

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگرایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلئے تو سعودی عرب بھی یہ ہتھیار حاصل کرلے گا، الجبیر کے اس بیان پر مشہور مصری تجزیہ نگار اور صحافی ’’سامع عسکر‘‘ نے ٹویٹر پر الجبیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جوہری ہتھیار مردوں کےلئے خواتین اور بچوں کےلئے نہیں، آزاد اور خود مختار لوگوں کےلئے ہے غلاموں کےلئے نہیں، عالموں کےلئے ہے جاہلوں کےلئے نہیں حکمت رکھنے والوں کےلئے ہے احمقوں کےلئے نہیں‘‘عسکر کا مزید کہنا تھا کہ ’’جوہری ہتھیاراخلاقی اور عالمی طور پر ممنوعہ ہے ، اور انہیں حاصل کرنے کےلئے 3شرائط کی ضرورت ہے پہلی شرط یہ کہ آپنے عالمی برادری کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے بلبوتے پر ان ہتھیاروں کو بنانا ہے اور سعودی کمزور ہونے کی وجہ سے اس قابل نہیں۔

دوسری شرط یہ ہے کہ اس قسم کے ہتھیار بنانے کےلئے جدید ترین ٹکنالوجی اور انفراسٹریکچر کی ضرورت ہے اور سعودی عرب ایک بار پھر اس قابل نہیں جبکہ تیسر ی شرط یہ ہے کہ آپ کو ضمانت دینی ہوگی کہ آپ کے ان ہتھیاروں سےا سرائیل کو خطرات لاحق تھے اس شرط پر بھی سعودی عرب پورا نہیں اترتا کیوںسعودی عرب میں حالات کو دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت حکومت بدل سکتی ہے‘‘۔

The post جوہری ہتھیار مردوں کے لئے ہیں خواتین کےلئے نہیں: مصری صحافی کا عادل الجبیر کو جواب appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2G8a0QG
via IFTTT

No comments:
Write komentar