Technology

Ads

Most Popular

Friday, 11 May 2018

کویت اور عمان نے ٹرمپ کی مخالفت کردی

 

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی جوہری معاہدے سےامریکہ کی دستبرداری کے بعد کویت اور عمان نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلے کو افسوسناک اور غلط قرار دے دیا ہے، اس ضمن میں کویت نائب وزیر خارجہ ’’خالد الجاراللہ‘‘ نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ علاقے کے امن واستحکام کےلئے ضروری ہے اور یہ معاہدہ جیسا بھی ہو نا ہونے سے بہتر ہے۔

دوسری جانب عمانی وزارت خارجہ نے بھی امریکہ فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے فیصلوں سے علاقے میں کشیدگی اور جنگ ہوسکتی ہے نیز اس کے فیصلوں سے کسی کو بھی فوائد حاصل نہیں ہوں گے ، عمانی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عمان موجودہ صورتحال کا بفور جائزہ لے رہا ہے اور حتی الامکان کوشش کرےگا کہ علاقے کشیدہ صورتحال پیدا ناہو۔

The post کویت اور عمان نے ٹرمپ کی مخالفت کردی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KT7sK7
via IFTTT

No comments:
Write komentar