تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ یہودی اقلیت کا نمائندہ’’سیامک فرہ صدق‘‘ نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کے خاتمے سے ایران کو کسی بھی قسم کا نقصان لاحق نہیں ہو گا مرہ صدق کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ جس وقت اس معاہدے کا حصہ تھا تبھی اس نے معاہدے میںدرج اپنی ذمہ داریاں اور شقوں پر عمل درآمد نہیںکیا اور اس کے معاہدے سے دستبردار ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔
امریکہ کے معاہدے میں شامل ہونا یا ناہونا ایک ہی برابر ہے، مرہ صدق کے بقول جوہری معاہدے سے ایران کو کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوا اور اگر یہ معاہدہ ختم کریا جاتا ہے تب بھی ایران کو نقصان نہیں ہوگا ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہم ہر شعبے میں خود کفیل ہوں اور خود کفیل ہی ایران اور ایرانیوں کو ترقی کے منازل طے کرادے گی۔
The post جوہری معاہدے کے خاتمے سے ایران کو نقصان نہیں ہوگا:ایرانی پارلیمنٹ میں یہودیوں کا نمائندہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2G8a56W
via IFTTT


No comments:
Write komentar