Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 20 May 2018

مہاتیر محمد کی کامیابی سے امارات کو پریشانی

 

(تسنیم خیالی)
ملائیشیا میں 92 سالہ مہاتیر محمد کی انتخابات میں کامیابی اور اقتدار میں آنے میں کے بعد اماراتی حکام کی پریشانیوں میں کافی حد تک اضافہ ہوچکاہے، مہاتیر سیاست میں ایک طویل وقفے کے بعد واپس آئے ہیں اور انکی واپسی کی اصل وجہ کرپشن اور بدعنوانی ہے جس میں سابق وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق بھی بری طرح ملوث ہیں، مہاتیر نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی عبدالرزاق کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور اس ضمن میں عبدالرزاق کے گھر سے بھاری مقدار میں زیورات اور نقد رقم ضبط کرلی گئی ہے، نجیب عبدالرزاق کی کرپشن اور بدعنوانی میں امارات کا بھی نام سامنے آرہا ہے اور چونکہ مہاتیر نے تحقیقات شروع کردی ہیں تو لازمی طور پر امارات کا ان تمام معاملات سے تعلق اور ان معاملات میں اماراتیوں کے نام بھی سامنے آئیں گے، عبدالرزاق کی کرپشن میں دراصل سب سے پہلے امریکہ میں متعین اماراتی سفیر یوسف العتیبہ کا نام آرہا ہے جو کہ اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، یوسف العتیبہ سے تعلق رکھنے والی متعدد کمپنیوں کے اکائونٹس میں پیسے ٹرانسفر کیے گئے تھے، بظاہر یوں لگ رہا تھا کہ لاکھوں ڈالرز کی یہ ٹرانزیکشنز غیر ملکی کمپنیوں سے کی گئی ہیں، البتہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے یہ ٹرانزیکشنز ملائیشیا کے خزانے سے ہوئی ہیں، اور یہ سب کچھ عبدالرزاق کے کہنے پر ہوا ہے، تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہورہا ہے کہ ملائیشیائی خزانے سے یوسف العتیبہ کی کمپنیوں کو بھیجے جانے والے اربوں ڈالرز کا ملائیشیا میں کسی بھی پراجیکٹ سے کوئی تعلق نہیں اور یہ سب کچھ ذاتی مفادات کی مد میں ہورہا ہے ، یوسف ا لعتیبہ کے علاوہ نجیب عبدالرزاق، بن زاید کے مشیر خاص اور لبنانی نثراد امریکی کاروباری شخصیت ’’جارج نادر‘‘ کے قریبی دوست ہیں اور نادر کی کمپنیوں کے لئے بھی ملائیشیا سے پیسہ بھیجا گیا ہے۔

ملائیشیا میں آنے والے دنوں میں بہت کچھ ہونے جارہا ہے، یہ بات حتمی ہے کہ مہاتیر نے عبدالرزاق کا جینا حرام کردینا ہے، جس کے ساتھ ساتھ اماراتیوں کا بھی جینا حرام ہوگا، سوچنے کی بات یہ ہے کہ مہاتیر آخر ایسا کیوں کررہے ہیں ،وہ 92سال کے ہیں گھر بیٹھیں اور آرام کریں، دراصل مہاتیر محمد وہ شخص ہیں جس نے ملائیشیا کو ایک ترقی یافتہ اور دولت مند ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں اچھی طرح سے اس بات کا ادراک ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار ملک کا بیڑہ غرق کردے گی، اور ایسا ہونے سے قبل ہی انہیں ذمہ داران کا تعین کرنا ہوگا۔

امارات اور بن زاید کی گندی غلاظت صرف وسطی اور عرب خطے تک محدود نہیں اور ملائیشیا صرف ایک چھوٹی سے مثال ہے، بن زاید اور اس کے ساتھیوں کے لئے اس قسم کے معاملات نئی بات نہیں، دنیا کے بہت سے ممالک میں ہونے والی کرپشن اور بدعنوانی میں امارات ملوث ہوتاہے ،مثال کے طور پر پاکستان میں کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھائے گئے تو کہیں نا کہیں امارات کا نام ضرور آجاتا ہے، مہاتیر نے عبدرالرزاق کو ضرور سزا دلوانی ہے، البتہ انتظار اس بات کا ہے کہ مہاتیر نے اماراتیوں سے کس طرح نمٹنا ہے۔

The post مہاتیر محمد کی کامیابی سے امارات کو پریشانی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IQPhq3
via IFTTT

No comments:
Write komentar